روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ راستوں اورصحن اطہر میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے نئے واٹر یونٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔
ان واٹریونٹس کی تنصیب کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔ ان واٹر یونٹس کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں۔
ہر واٹر یونٹ بارہ ٹونٹیوں پر مشتمل ہے۔
یہ واٹر یونٹس نہایت کم جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔
پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے نہایت کارآمد ہیں۔
دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔
ماحول دوست اسٹینلیس اسٹیل سے بنے ہیں۔
پانی کو دیر تک ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
استعمال میں آسان ہیں۔