روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی دفاع وطن کی جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے آج بروز جمعۃ المبارک 5 جمادی الثانی 1441ھ بمطابق 31جنوری 2020 کو دفاع وطن کی جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات سے پہلے وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
اس ملاقات کے دوران علامہ سید احمد صافی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے ان قومی ہیروز کے ساتھ ہے اور ان کی معاشی اور سماجی خدمت اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،
اس موقع پر سید احمد صافی نے اسوسی ایشن کے وفدسے اپیل کی کہ وہ داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اپنے کاموں اور بہادری کو تحریر کرتے ہوئے انہیں دستاویزی شکل دیں تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شائع کئے جانے والے ا نسائیکلوپیڈیا میں بہادری کے ان لازوال واقعات کو شامل کیا جاسکے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر مقدام رحيم نے کہا : ہم بہت خوش ہیں کہ آج ہمیں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی نے بھی ہمیں شرف ملاقات بخشا۔
انھوں نے کہا: آج ہمارے یہاں آنے کا مقصد ان مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں بات کرنا ہے جن کا عمومی طور پر زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ یہاں آنے کا مقصد اپنی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بات کرنا اور اس ایسوسی ایشن جس میں فوج، پولیس، پاپولرموبلائزیشن اورعراق کے مختلف علاقوں کے ہزاروں زخمی افراد شامل ہیں، کی خدمات کا ذکر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: