روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں رکھے گئےڈپازٹ باکسز : زائرین کے لئے ایک آسان اور نئی سہولت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کا بوجھ کم کرنےاور ان کے سامان کو محفوظ بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے حرم کے توسیعی حصے میں ڈپازٹ باکسز کے سیٹ رکھے گئے ہیں تاکہ زائرین اپنی قیمتی اشیاء رکھنے اور لینے کے لیے انتظار اور قطار میں کھڑے ہونے کی زحمت سے بچ سکیں اور اس قیمتی وقت کو مراسم زیارت و عبادات کی ادائیگی کے لئے وقف کر سکیں۔ یہ ڈپازٹ باکسز ناصرف زائرین کو خدمت اور سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خدمات کے عملے کا بوجھ بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ لاکرز یا ڈپازٹ باکسز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جن کا مقصد زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کرنا اور اور ڈپازٹ یونٹس پر رش کو کم کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کے عملے کا بوجھ کم کرنا ہے۔
ان ڈپازٹ باکسز کو اس طرح رکھا گیا ہے کہ زائرین کا رش نہ ہوسکے اور توسیعی منصوبوں کے ضمن میں ہونے والے کام بھی متاثر نہ ہوں۔ ہر لاکر بیس ڈیپازٹ باکسز پر مشتمل ہے اور ہر باکس کے ساتھ بریسلٹ سے منسلک چابی لٹکی ہوئی ہے اور ہر بریسلیٹ اور چابی پر باکس اور لاکر کا نمبر درج ہے۔ جب زائرین اپنا سامان لینے کے لیے واپس آتے ہیں تو وہ چابی کوڈپازٹ باکس کے ساتھ واپس لٹکا دیتے ہیں تاکہ بعد میں آنے والے زائرین اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ان لاکرز کے اردگرد مستقل گشت کرتا ہے تاکہ لاکرز یا باکس میں کسی بھی خرابی یا نقص کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔
زائرین نے ان ڈپازٹ باکسز کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتظار اور قطار میں کھڑے ہوئے بغیر ایک مہذب انداز میں اپنی قیمتی اشیاء اور سامان کو رکھ سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: