الوفاء ریذیڈنشل کمپلیکس کی تعمیر کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاپولر موبلائزیشن کے شہداء کے اہل خانہ کے لیے الوفاء ریذیڈنشل کمپلیکس کی تعمیر کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ پروجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔
انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرسمیرعباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم اس پروجیکٹ پر خاص توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ منصوبہ ان لوگوں سے متعلق ہے جو ہمارے محسن ہیں اور جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن وسلامتی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا یہ پراجیکٹ ان عظیم قربانیوں کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 2500 مربع میٹر رقبے پر آٹھ گھر تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہر گھر 200 مربع میٹر رقبے پر محیط اور دو بیڈرومز، ڈرائنگ روم، لاونج اور کچن پر مشتمل ہے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے ھولوکنکریٹ بلاک استعمال کیے گئے ہیں۔ گھروں میں بجلی کی وائرنگ اور سینیٹری کا کام باری باری کیا گیا ہے اور تمام گھر منظورشدہ نقشہ جات کے مطابق تعمیر کیے گئے ہیں۔

پاپولرموبلائزیشن کے سربراہ میثم الزیدی نے اپنے گذشتہ بیان میں کہا تھا کہ ہم تمام شہداء جنہوں نے اعلی دینی قیادت کی آواز پر لبیک کہا کے اہل خانہ کو باوقار رہائش کے لیے گھر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اورالوفاء ریذیڈنشل کمپلیکس کی تعمیر اس جانب پہلا قدم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: