سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بیٹی سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور اس ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی نجف اشرف میں موجود شاخ میں حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد معروف عالم دینالسيّد أحمد الأشكوري(دام توفيقه) نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے اور ایمان سے متعلق اہم امور پر بات کی اور سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم غدیر کو پیش کئے جانے والے واضح مقصد کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئیں۔
مجلس کے اختتام پر پر معروف مبلغ شیخ عبداللہ الدجيلي نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر آنے والےمصائب اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی حالت اور بے بسی کو یاد کرتے ہوئے منظوم اشعار پڑھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: