روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی السقاء ورکشاپ نے حضرت أثيب اليماني رضي الله عنه معروف صافی صفا کے مزار مبارک کی ضریح کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی السقاء ورکشاپ جو کہ مقامات مقدسہ کی ضریحات اور دروازے بناتی ہے، کےعملے نے حضرت أثيب اليماني رضي الله عنه معروف صافی صفا کے مزار مبارک کی ضریح کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے اور ضریح کو مزارمبارک میں نصب کرنے کے لئے اسے کربلا سے نجف منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں کیونکہ حضرت أثيب اليماني رضي الله عنه کا مزار مبارک نجف اشرف میں واقع ہے۔ مزار مبارک میں ضریح کی تنصیب کا تمام کام بھی السقاء ورکشاپ کے ماہرین اور ہنرمند انجام دیں گے۔
السقاء ورکشاپ کے سینئر آفیشل السيد ناظم الغرابي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ضریح مبارک کی ڈیزائننگ اور تیاری کا مکمل کام السقاء ورکشاپ کے ڈیزائنرز، ماہرین اور ہنرمندوں نے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ اور فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا ہے۔ یہ ضریح مبارک جدید اسلامی فن کا شاہکار ہے جو کہ عراقی ہنرمندوں کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کا اعلی نمونہ ہے اورالسقاء ورکشاپ کے ماہرین کی ان کاوشوں جو کا حصہ ہے جو وہ مقامی، وسائل افرادی قوت اور ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہوئے ہوئے اسلامی فن وثقافت کے احیاء اور اس میں جدت لانے کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضریح مبارک کی لمبائی 4.70 میٹر چوڑائی 3.60 میٹر اور اونچائی4.20 میٹر ہے۔ ضریح مبارک کی تیاری میں متعدد دھاتیں استعمال ہوئی ہیں جن میں سونا، چاندی، تانبا اور اسٹینلیس سٹیل شامل ہیں۔ استعال شدہ دھاتوں کا وزن سونا تقریبا 800 گرام، چاندی 220 کلو گرام، تانبا 1 ٹن اور اسٹینلیس سٹیل3.5 ٹن استعمال ہوا ہے۔
ضریح مبارک کی تیاری میں برمی ساگوان کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے متعدد فوائد ہیں جن میں موسمی و ماحولیات اثرات سے محفوظ رہتی ہے، زیادہ سے زیادہ بوجھ اور وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دیمک کے حملے سے محفوظ رہتی ہے، شامل ہیں۔ لکڑی کے فریم پرخوبصورت نقش و نگار کندہ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت کے مزار کی ضریح مبارک کی تیاری اور تنصیب کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ اور شیعہ مزارات کے جنرل سیکرٹریٹ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بنا پر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: