مستقبل کے حوالے سے الکفیل یونیورسٹی کا وژن اور اور ترقیاتی منصوبے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی نےاعلی سطح پر جدید تعلیم، تحقیق اور سائنسی ترقی کے فروغ، معیار تعلیم کو بلند کرنے اور تعلیمی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مستقبل کے حوالے سے اپنے وژن اور اور ترقیاتی منصوبوں کو پیش کیا ہے جن کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔
نئے کالجز اور علمی اداروں کا قیام۔
اعلی تعلیم یافتہ افراد کی تدریسی خدمات کا حصول۔
یونیورسٹی کی کارکردگی اور علمی معیار کو بلند کرتے ہوئے عالمی سطح پریونیورسٹی کی رینکنگ میں ترقی کیلئے اقدامات کرنا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف اداروں کی ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور معاشرے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے علمی تحقیق اور اس کی نشر و اشاعت۔
مقامی اور عالمی سطح پر تحقیقی و علمی ورکشاپس، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد۔
پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کے لیے منصوبہ بندی کرنا۔
ملکی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے معاہدوں اور ثقافتی تعلقات کو منظم کرنا۔
واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اور اس کے ذیلی تعلیمی اداروں، جن میں الکفیل ڈینٹسٹری کالج، کالج آف فارمیسی،لاء کالج، کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ، کالج آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیزشامل ہیں، میں 3766 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ اعلی تعلیم یافتہ تدریسی عملہ اور انتظامی عملہ بھی یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: