گذشتہ سال 2019 کے دوران الکفیل ہسپتال میں مختلف نوعیت کے 8815 آپریشن 98% کی بلند شرح کامیابی سے کیے گئے.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے گذشتہ سال 2019 کے دوران ہسپتال میں کیے جانے والے آپریشنز کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الکفیل ہسپتال میں 2019 میں مختلف نوعیت کے 8815 آپریشن کیے گئے ہیں. ان آپریشنز میں کامیابی کی شرح 98% ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس کا تمام تر کریڈٹ طبی ماہرین, سرجنز، نرسنگ سٹاف اور ہسپتال کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔ جبکہ ان آپریشنز میں کامیابی کی دوسری بنیادی وجہ جدید طبی آلات اور سہولیات کا استعمال ہے۔

انھوں نے کہا : ان میں سے بیشتر آپریشن ایسے تھے جو اس سے پہلے عراق میں نہیں ہوسکتے تھے، لیکن اب ہسپتال میں عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ماہر ترین ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور انہی کی ماہرانہ کاوشوں کی بدولت عراق میں یہ آپریشن ممکن ہیں اور ہم عراقی مریضوں کو خدمات فراہم کرنے اور دوسرے ممالک میں ان کے سفری بوجھ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔"

انھوں نےمزید کہا : ہسپتال میں اب تک کیے جانے والے آپریشنز میں زیادہ تر ہارٹ سرجریز، نیورو سرجریز، دماغ اور ہڈیوں کے آپریشنز اور دیگر چھوٹے بڑے آپریشنز اور اینڈوسکوپیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ اس کے آپریشن تھیٹرز جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز سے کسی صورت کم نہیں بلکہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں یہ سہولیات میسر نہیں۔

جدید ترین طریقہ علاج وآلات اور مشینیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر وان الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔

ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام (I.S.O) کے معیار کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: