روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نرسری گروپ کا کام کسی مخصوص موسم تک محدود نہیں بلکہ موسم کے لحاظ سے نئے پودوں اور پنیری کی پیداوار کے لیےسارا سال کام جاری رہتا ہے۔ الکفیل نرسری گروپ نے ایسے نئے پودوں، موسمی پودوں اور ان کی پنیر ی کی درآمد کا اعلان کیا ہے جو بالخصوص کربلا اور بالعموم عراق کے موسمی حالات کے مطابق ہیں۔
الکفیل نرسری گروپ کے سینئر آفیشل پروفیسر مؤيّد هاتف محمد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ایک مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہمارا کام سال بھر جاری رہتا ہے۔ موسم سرما میں لگائے جانے والے پودوں اور ان کی پنیری کی کمی کی وجہ سے ہم نے عراق میں نئے پودوں، درختوں اور موسمی پودوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نرسریزمیں تیارکردہ پودوں اور پنیری کی مانگ بہت زیادہ ہے جس کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں۔
پنیری کا معیار۔
ہماری کاروباری ساکھ ۔
پودوں اور پنیری کی بروقت فراہمی۔
عراق میں کچھ کمپنیز کچھ مخصوص بیج صرف ہمارے توسط سےفروخت کرتی ہیں۔
عراق میں صرف الکفیل نرسری گروپ کی جانب سے پھل دار درختوں کے پودے بڑے سائز میں فراہم کیے جاتے ہیں جنھیں بڑھنے اور ان سے پھلوں کی پیداوار حاصل کرنے میں کم وقت درکار ہوتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الکفیل نرسری گروپ میونسیپل کمیٹیز کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی تیار ہے جو اسے گلیوں، سائیڈ ویز اور سڑکوں کی تزئین و آرائش کرنے کے لئے درکار ہیں اور ہم میونسیپل کمیٹیز کو مختلف انواع و اقسام کے پھول اور پودے مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کر رہے ہیں۔
الکفیل نرسری گروپ کے تمام مراکز پر موسمی پودوں کی پنیری، بیج، نئے پودے اور درختوں کے پودے دستیاب ہیں۔
پہلا مرکز: كربلاء، ناحية الحسينيّة، قرب القنطرة البيضاء،
دوسرا مرکز: شارع الجمهوريّة، قرب مركز الدفاع المدنيّ،
تیسرا مرکز: مجمّع العفاف التجاري الكائن في حيّ الحسين(عليه السلام)
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں،07718003738۔