الریاحین: بچوں کے تخیل کو پروان چڑھاتے ہوئے زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شائع کردہ بچوں کے میگزین الریاحین نے ہمیشہ ملک کے مستقبل یعنی بچوں کے شعور ، علم اور ثقافت کی سطح کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے ۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے چلڈرن اینڈ یوتھ یونٹ کے سربراہ حسنین فاروق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: الرحین ایک متنوع رسالہ ہے جو بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس رسالے کا پہلا شمارہ محرم الحرام 1431ھ میں شائع ہوا تھا اور آج یہ الریاحین کا 122واں شمارہ ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے۔

یہ رسالہ (12 - 5) سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہے، کیونکہ اس عمر میں بچے کنڈر گارٹن اور اسکول کے باہر نئے دوستوں کے ساتھ ملتے اور بات چیت کرتے ہیں۔ رسالہ کے اہم موضوعات بقائے باہمی ، دوسروں کے ساتھ تعاون ، حب الوطنی اور انتہا پسندی کی مخالفت ہیں۔

انھوں نےمزید کہا: میگزین کا نام (الریاحین) میگزین کے مرکزی کرداروں (ریحان اور اس کی بہن ریحانہ) سے لیا گیا ہے۔ یہ میگزین صرف آن لائن موضوعات پر مشتمل نہیں ہے بلکہ اس کی دلچسپ تحریریں ، مصوری اور ڈیزائن اسے بہت خاص بناتے ہیں۔ الریاحین کی پیش کردہ ہر چیز ایک نئی مصنوع ہے جو عراق اور عرب دنیا میں بچوں کے ادب میں شامل کی جارہی ہے۔

اس رسالہ سے متعلق مزید معلومات اور اس تک رسائی کے لئےدرج ذیل کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://alrayaheen.alkafeel.net
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: