خواتین مبلغات کی تیاری کے لیے (تلہ زینبیہ: ادب و تربیت) کے عنوان سےآن لائن کورس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء آن لائن انسٹیٹیوٹ اور ام البنین آن لائن یونیورسٹی نے خواتین مبلغات کی تیاری کے لیے (تلہ زینبیہ: ادب و تربیت) کے عنوان سے تیسرے کورس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دو کورسز کی شاندار کامیابی، مقبولیت اور خواتین مبلغات کے معاشرے میں کلیدی کردار کے پیش نظر تیسرے کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کورس میں درج ذیل موضوعات پرجامع اور مفصل لیکچرز دیے جائیں گے۔
شرعی و فقہی دروس۔
اخلاقی دروس۔
عقائد۔
آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات مبارکہ۔
حسینی منبر۔
کورس میں شمولیت کی خواہش مند خواتین تراث الانبیاء آن لائن انسٹیٹیوٹ یا ام البنین آن لائن یونیورسٹی میں شعبہ خو اتین کی انچارج سے درج ذیل ٹیلیگرام نمبر پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

(07602421256)
اس کورس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی خواتین کے لیے مالی انعامات بھی رکھے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
پہلا انعام: (250000) عراقی دینار
دوسراانعام: (150000) عراقی دینار
تیسرا انعام: (100000)عراقی دینار
مزید معلومات کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

https://t.me/turathmanage
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: