روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور نے سال 2019 کے دوران 1814 سے زیادہ سماجی مسائل اور تنازعات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 2019 کے دوران 1814 سے زیادہ سماجی مسائل اور تنازعات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا۔ شعبہ مذہبی امور میں پورٹ کیے جانے والے معاملات اور تنازعات کو مذکورہ شعبہ کے سماجی امور ڈویژن نے ذمہ داری اٹھاتے ہوئے کامیابی سے نمٹا دیا۔ سماجی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیےسماجی امور ڈویژن میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ممتاز علمائے دین کے زیرنگرانی متنازع معاملات اور سماجی مسائل کے حل کے لیے کام کرتی ہیں اور فریقین کو مطمئن کرتے ہوئے اسلامی شریعت کے مطابق فیصلہ کرتی ہیں۔
سماجی امور ڈویژن کے سینئر آفیشل سید عدنان الموسوی نے کہا: سب تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام اسلام کی برکت سے ہم گذشتہ سال 1814 تنازعات اور مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ہم نے فریقین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قراانی آیات اور اہل بیت علیہم السلام کےعظیم فرامین کے ذریعے نصیحت کی۔ حل کئے گئے تنازعات میں سے کچھ معاملات انتہائی سنگین نوعیت کے بھی تھے۔ کچھ معاملات کےحل کے لیے فریقین سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک مخصوص طریقے سے حلف لیا جاتا ہے اور معاملے کو حل کرنے کے بعد اسے دستاویزی شکل بھی دی جاتی ہے جس پر فریقین اور گواہ ہوں سے دستخط لئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سماجی امور ڈویژن شعبہ مذہبی امور کا اہم ذیلی ادارہ ہے جس کے دائرہ کار کا تعلق براہ راست معاشرے اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے۔ یہ ڈویژن غیر جانبدار رہتے ہوئے اسلامی احکام کے مطابق مسائل کو حل کرتا ہے اور ڈویژن بلاتفریق معاشرے کے تمام افراد کے مسائل کے حل کے لیے سارا سال کام کرتا ہے۔
سماجی امور ڈویژن نے 2004 سے لے کر 2019 تک 33308 مسائل حل کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: