الکفیل یونیورسٹی میں (مینڈلی پروگرام کے تحت عالمی وسائل کی تنظیم) کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی میں شعبہ سائنسی امور میں شعبہ تعلیم کے زیرنگرانی (مینڈلی پروگرام کے تحت عالمی وسائل کی تنظیم) کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرصدّيق غني المحنّه اور پروفیسر محمد جعفرالأنصاري نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے علمی و تحقیقی معیار کو ترقی دینا اور اسےاعلی سطح تک پہنچانا ہے۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں اور کالجز کے پروفیسرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نے صدّيق غني المحنّه کہا کہ یہ ورکشاپ محقق کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنےعلم اور معلومات کو اکٹھا کرے، اسے منظم کرتے ہوئے ایک تحقیقی حوالہ تخلیق کرے اور پھر اسے تحقیقی مضمون میں شامل کرے اور پھر دوسرے محققین کے ساتھ بات چیت اور رابطہ سازی کرتے ہوئے مینڈلی پروگرام کے تحت مشترکہ تحقیق پر کام کرے کیونکہ یہ پروگرام ادارہ جاتی علمی و سائنسی تحقیق میں روابط کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے اور محقق کو علمی وتحقیقی وسائل تک رسائی فراہم کرتے ہوئے اس کے وقت اور توانائیوں کو بچاتا ہے اور غلطیوں کے امکان کو کم کرتا ہے۔

ڈاکٹر حسین البكّاء نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محققین کو اس پروگرام سے روشناس ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اپنی افادیت اور خوبیوں کی بناء پر دوسرے پروگراموں سے ممتاز ہے اور محققین کو ایسی سہولیات فراہم کرتا ہے جن سے محقق کے لئے علم مصادر اور ان کی تنظیم کا حوالہ دینا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ورکشاپ کے انعقاد شعبہ سائنسی امور کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے تدریسی عملے کو علمی و سائنسی تحقیق میں مدد فراہم کرنا، ان کے معیار کو بلند کرنا اور عالمی فورمز پر شائع کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: