روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فوٹو گرافر سامر خليل إبراهيم الحسينيّ کی پانچویں بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹو گرافر سامر خليل إبراهيم الحسينيّ نے ایرانی وزارت ثقافت کی جانب سے(حسین سے محبت )کے زیر عنوان منعقد کردہ پانچویں بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ فوٹوگرافی کےاس بین الاقوامی میں20 سے زائد ممالک نے حصہ لیتے ہوئے8228 تصاویر مقابلے کے لیے پیش کی تھیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹو گرافرز نے مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مقابلے میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ تمام تر کامیابیاں ان فوٹو گرافرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور انکے اعلی فنی وژن کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس بے پناہ سپورٹ اور کوششوں کا نتیجہ ہے جو آرٹسٹک سٹاف کو ہر سطح پر آگے لانے کے لئے کی جاتی ہیں ۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹو گرافرسامر خليل إبراهيم الحسينيّ نے اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے کئی انعامات حاصل کیے ہیں۔
روضہ مبارک مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے اور ان کا عملہ بہت سے مقامی اور بین الاقوامی فورمزمیں شرکت کرتے ہیں جن کی بدولت مختلف شعبوں اور مختلف کیٹیگریز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹاف کو نمایاں ایوارڈز اور اعلیٰ سطح پر بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اپنے آرٹسٹک سٹاف کو بے پناہ سپورٹ کرنے اور آرٹسٹوں کی بے پناہ محنت اوراپنے کام سے لگن کو جاتا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: