الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے 48 ویں تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل اکیڈمی فار میڈیکل ٹریننگ وفا کی پیکر جناب ام البنین(عليها السلام) کی وفات کی غمگین یادوں کے ساتھ مرتب کردہ شیڈول کے مطابق جنگ کے دوران ابتدائی طبی امداد کی فراہمی پردیئے جانے والے تربیتی سیشننزجاری رکھے ہوئے ہے۔
جنگ کے دوران ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے متعلق اس پانچ روزہ تربیتی کورس کا انعقاد الشيخ الكلينيّ (رحمه الله) سروسز کمپلیکس میں میں کیا گیا ہے اور پاپولر موبلائزیشن کے بہادر جوان اس تربیتی کورس سے استفادہ کرتے ہوئے جنگ کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو ڈیل کرنے اور انہیں میدان جنگ سے باہر نکالنے کے طریقہ کار کو سیکھنے کی تربیت حاصل کریں گے۔ اس پانچ روزہ تربیتی کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔
عملی تربیتی سیشنز کےدوران پاپولر موبلائزیشن کے بہادر جوان سکھائے جانے والی طبی مشقوں اور طریقوں کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو سارا سال ابتدائی طبی امداد کے متعدد کورسز کا انعقاد کرتی ہے اور ان کورسز کے ذریعے اب تک درجنوں پیرامیڈکس کو تربیت دی جا چکی ہے جواب اپنے اس کام کے ذریعے معاشرے اور لوگوں کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: