حضرت عباس(ع) کا مضیف حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی یاد میں کربلا آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے

حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی المناک یاد میں زائرین اور عزاداروں کی بہت بڑی تعداد ان کے بیٹےقمر بنی ہاشم حضرت عباس علیہ السلام اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لئے کربلا مقدسہ آ رہی ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف ان المناک دنوں کےاحیاء میں کربلا آنے والے زائرین اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے انھیں مختلف طرح کے کھانے، مشروبات اور چائے پیش کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کی جانب سے اس المناک موقع پر زائرین کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر دو ڈسٹربیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ تمام زائرین جو کہ اپنے دلوں میں مختلف حاجات اور مرادیں جن میں سرفہرست سرزمین وطن کا تحفظ اور سلامتی شامل ہے کودلوں میں لئے مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے اس شہرمقدس آ رہے ہیں، کو بغیر کسی پریشانی کے پرسکون ماحول میں کھانا، چائے اور مشروبات پیش کیے جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: