اعلی دینی قیادت پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتی ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (12 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (7 فروری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:
بسم الله الرحمن الرحيم
میرے بھائیو اور میری بہنو، ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے بیان کو میں آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

...... دینی قیادت کی طرف سے بار بار کہا گیا کہ تشدد سے گریز کیا جائے، مظاہروں کو پرامن رکھنے کی پابندی کی جائے اور لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کی یکجہتی اور ہمدردی سے محروم کرنے والے اقدامات سے اصلاح کا مطالبہ کرنے والی عوامی تحریک کو پاک کیا جائے لیکن اس کے باوجود پچھلے دنوں افسوسناک اور المناک حادثات رونما ہوئے، جن میں قیمتی خون کو بلاجواز بہایا گیا، ان حادثات میں سے آخری سانحہ بدھ کی شام نجف اشرف میں ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: