اعلی دینی قیادت: نئی حکومت کا لوگوں کے نزدیک قابل بھروسہ ہونا اور قبل از وقت انتخابات کروانا ضروری ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (12 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (7 فروری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:
بسم الله الرحمن الرحيم
میرے بھائیو اور میری بہنو، ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے بیان کو میں آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

...... دینی قیادت نے گزشتہ خطبے میں موجودہ سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے اپنی سوچ کو بیان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ نئی حکومت جو سبکدوش ہونے والی حکومت کی جگہ لے گی ، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کے نزدیک قابل بھروسہ ہو، حالات کو پرسکون کرنے اور ریاستی وقار کو بحال کرنے کی اہلیت رکھتی ہو اور غیر قانونی مال یا ہتھیاروں یا بیرونی مداخلت کے جانبی اثرات دور رہ کر پرسکون ماحول میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ دینی قیادت ایک بار پھر یہ واضح کرتی ہے کہ اس سلسلہ میں اٹھائے گئے کسی بھی اقدام میں وہ مداخلت، یا اپنی رائے مسلط کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: