روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میناروں پہ طلاء کاری
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینار باقی عمارت کے ساتھ تقریبا سات صدیاں پہلے تعمیر کیے گئے طویل زمانہ گزرنے، موسمی اثرات، انسانی حملوں اور گزشتہ ادوار میں غفلت و بے توجہی کی وجہ سے یہ مینار کافی خستہ حال ہو چکے تھے جس کے پیش نظر ان کو پھر سے مضبوط بنانے اور ان کی مرمت کی اشد ضرورت تھی لہذا روضہ مبارک کے ادارہ نے ماہرین کی ٹیم کی مدد سے انتہائی احتیاط کے ساتھ ناصرف اس کی مرمت کا کام مکمل کیا بلکہ میناروں پر لگی کربلائی کاشی کی جگہ سونے کی ٹائلز لگا دیں اور اس پورے عمل میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ان میناروں کی شکل اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہ ہو اور اس پر موجود نقش و نگار اور عبارات بھی اپنی پرانی شکل میں باقی رہیں، نئے مینار بالکل پرانی شکل کے ہیں بس فرق یہ ہے کہ کربلائی کاشی کی جگہ اب سونے اور مینا کی ٹائلز نے لے لی ہے۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کے دن 4 شعبان 1431ھ کو ان طلائی میناروں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 7
مزید
منصوبہ کی تصاویر
تصویروں کی تعداد 30
مزید