نمائندہ اعلی دینی قیادت: کورونا کے بحران سے نکلنے کے لیے لاابالی اور خوف کی بجائے احتیاط کی ضرورت ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الورف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے بروز جمعہ (٢٤ رجب ١٤٤١هـ) بمطابق (٢٠ مارچ ٢٠٢٠ء) کو پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب ملک کو درپیش چیلیجز کے بارے میں ایک ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے:

ضروری ہے ہم بھی اس کورونا کے بحران سے نکلنے کے لیے خوف سے ہٹ کر احتیاط کریں اور اسی طرح سے ہمیں ان چیزوں کو مذاق میں بھی نہیں لینا چاہیے لہذا ضروری ہے کہ نہ تو ہم ان چیزوں سے خوفزدہ ہوں اور نہ ہی ہم بے احتیاطی اور لاابالی پن کا مظاہرہ کریں انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ درمیانہ راستہ اختیار کرے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس بلاء اور اس مشکل سے جلد نجات دے گا اللہ تمام لوگوں عافیت و سلامتی سے نوازے۔

میں طبی عملے کی کاوشوں کی بھی تعریف کروں گا اور اعلی دینی قیادت نے بھی طبی عملے کی کاوشوں کو بہت سراہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ دن رات کوششوں میں لگا ہوا ہے کہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جائے اس طرح کی صورتحال میں ضروری ہے کہ مریضوں کو بھی وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں کہ جس کی بدولت مریض اپنے آپ کو پرسکون محسوس کرے اور اس بحران سے نکلے۔

علامہ صافی کا پورا پیغام اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10335&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: