نمائندہ اعلی دینی قیادت: طبی ہدایات پر عمل نہ کر کے خود کو ایسی مشکل میں ڈال دیں گے جس کا تدارک ممکن نہیں رہے گا

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الورف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے بروز جمعہ (٢٤ رجب ١٤٤١هـ) بمطابق (٢٠ مارچ ٢٠٢٠ء) کو پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب ملک کو درپیش چیلیجز کے بارے میں ایک ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے:

دینی نقطہ نظر سے انسان پر واجب ہے کہ وہ اپنے آپ کی حفاظت کرے اور خود کو ہلاکت میں نہ ڈالے لہذا ضروری ہے کہ ہم متخصص جہات کی ہدایات و تعلیمات پر عمل کریں اور اگر ہم اس پر عمل نہیں کرتے تو خدا ناخواستہ اپنے آپ کو ایسی مشکل میں ڈال دیں گے کہ جس کا تدارک ممکن نہیں رہے گا۔

آپ جانتے ہیں کہ ہر آئے روز اس بیماری کے انتہائی خوفزدہ کر دینے والے اعداد وشمار ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ بعض ممالک جو اپنے آپ کو طب کے میدان میں بہت آگے سمجھتے ہیں وہ بھی اس وائرس کا بہت تیزی سے شکار ہو رہے ہیں، اب اسے عالمی وباء سمجھا جا رہا ہے اور اس وائرس کے خطرات کے پیش نظر شدید ترین طبی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں لہذا ضروری ہے کہ ہم ہر ممکن طریقے سے طبی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کہیں یہ نہ ہو ہو کہ اس کا نتیجہ کسی ناخوشگوار واقعے پر جا پہنچے۔

علامہ صافی کا پورا پیغام اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10335&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: