آیت اللہ سیستانی: عمومی مجالس عزاء کے انعقاد میں صحت کے قواعد وضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے

بروز جمعرات (9 ذی الحجہ 1441 ہجری) بمطابق (30 جولائی 2020ء) کو اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر نے محرم 1442ھ میں امام حسین (علیہ السلام) کی عزاداری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا ہے۔

جس میں اعلی دینی قیادت نے کہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام على الحسين وعلى أولاد الحسين وعلى أصحاب الحسين ورحمة الله وبركاته

جہاں تک عمومی مجالس عزاء کے انعقاد کا تعلق ہے تو ان میں صحت کے قواعد وضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے، کورونا کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اجتماعی دوری، ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اور متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق حاضرین کی تعداد بھی محدود رکھی جائے کہ جو مجلس کے انعقاد کی کھلی یا بند جگہ اور علاقے میں وباء کے پھیلاؤ کے مختلف ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ہو گی۔

اس سوال اور اس کے مکمل جواب سے مطلع ہونے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11209&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: