روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کے اعزاز میں پہلی مرکزی تقریب کا انعقاد

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عراقی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کے اعزاز میں پہلی مرکزی تقریب کا انعقاد اس نعرے کے ساتھ کیا: ( من أرض كربلاء يُثمر العطاء.. دفعة من هدي القمر الأولى).

العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کے صحن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین اور مجلس ادارہ کے اراکین، روضہ مبارک امام حسین(ع) کے نمائندے، کربلا کے گورنر نصيف جاسم الخطابي، وزارت برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر حمید التمیمی اور دسیوں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز دونوں مقدس روضوں کے قاری اور مؤذن سید حسنین حلو نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پھر قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گیا.

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکشن برائے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے استقبالیہ خطاب کیا۔ ان کے خطاب مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس کے بعد وزارت برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر حمید التمیمی نے حاضرین سے خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی اور ملک کی خدمت میں ان کے کردار کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس سال فار‏غ التحصیل ہونے والے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے موصل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے طالب علم محمود ہانی نے ایک پر چووش تقریر کی ان کی گفتگو سے مطلع ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تقریب میں شاعر علی الصفار اور شاعر محمد فاطمی نے بھی اپنا اپنا کلام پڑھا۔

اس کے بعد فارغ التحصیل طلباء کا معروف قصیدہ (نصيبنا النجاح) پڑھا گیا۔

تقریب کے آخر میں شریک یونیورسٹیوں کے نمائندوں اور منتظمین کو اعزازات سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: