روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شخصیت پر بہترین عربی تالیف کا مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شخصیت کے بارے میں عربی زبان میں بہترین کتاب لکھنے کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے کہ جو دوسرے "ام البرکات" مقابلے کا حصہ ہے۔ اس تحریری مقابلے کا مقصد حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی تعلیمات اور اُن کے ابدی اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مصنفین، محققین اور ادباء اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

اس مقابلے میں بہترین مؤلَّف کو منتخب کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو زبان، موضوع، بلاغت اور ادبی معیار کی بنیاد پر بہترین دس تحریروں کا انتخاب کرے گی۔ ہر شریک ایک ہی تحریر کے ساتھ شرکت کر سکتا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ تحریر حضرت فاطمہ الزہراء(ع) کی سیرت اور موضوع پر مبنی ہو، اور اس میں سیاسی یا فرقہ وارانہ مسائل سے گریز کیا جائے۔

تحریر وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے، اور نتائج کا اعلان حضرت فاطمہ الزہراء(ع) کی ایام شہادت میں کیا جائے گا۔

بہترین مؤلَّف کے اس مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب 5,000,000، 4,000,000 اور 3,000,000 عراقی دینار کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=30037&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: