ملک میں جدید تعلیم، سائنس اور تحقیق کے فروغ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کئی ایجوکیشنل پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے اور باب العلم حضرت علی علیہ السلام کے شہر نجف اشرف میں الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کا قیام بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ایجوکیشنل پروجیکٹس میں سے ہے۔
الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس در اصل مختلف پروفیشنل کالجز کا مجموعہ ہےْ الکفیل یونیورسٹی کا یہ نیا کمپلیکس کالج آف فارمیسی ، ڈینٹسٹری کالج ، یونیورسٹی پریذیڈنسی ، کالج آف انجینئرنگ، کالج آف پیتھالوجی اورمیڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کالج کی عمارتوں پر مشتمل ایک ماڈل تعلیمی، علمی اور تحقیقی ادارہ ہے۔ جن میں
اس پروجیکٹ کی تکمیل سے درج ذیل مقاصد کا حصول ممکن ہو گا۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی ماحول کی فراہمی۔
روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا۔
پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کا بوجھ کم کرنا۔
تعلیمی میدان میں ہونے والی جدید نظریاتی اور تحقیقی پیشرفت اور ترقی سے باخبر رہنا اور اور تعلیمی نظام کو اس سے ہم آہنگ کرنا۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 15
مزید