اس پروجیکٹ کا مقصد زائرین کو پرسکون اور آرام دہ جگہ کی فراہمی ہے تاکہ شدید گرمی اور سردی کے اثرات سے محفوظ جگہ پر زائرین آرام سے مراسم زیارت ادا کر سکیں۔ صحن کے چھت کو انتہائی خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گيا ہے اور اس کے لیے انتہائی پائیدار مٹیریل استعمال کیا گیا ہے جس سے روضہ مبارک کے تعمیراتی جمال میں اضافہ ہوا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے اس کا ایک بڑا حصہ شفاف شیشے کی چھت پر مشتمل ہے جس سے آسمان اور روضہ مبارک کا گنبد اور مینار دکھائی دیتے ہیں، شیشے کی یہ چھت ایک مخصوص آٹومیٹک نظام سے مربوط ہے کہ جس کی بدولت ضرورت کے وقت آسانی سے چھت کو ہٹایا اور واپس اپنی جگہ لایا جا سکتا ہے۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 49
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی توسیع کے سلسلہ میں صحن پر چھت کی تعمیر
22-06-2019
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی توسیع کے سلسلہ میں صحن پر چھت کی تعمیر
اس پروجیکٹ کا مقصد زائرین کو پرسکون اور آرام دہ جگہ کی فراہمی ہے تاکہ شدید گرمی اور سردی کے اثرات سے محفوظ جگہ پر زائرین آرام سے مراسم زیارت ادا کر سکیں۔ صحن کے چھت کو انتہائی خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گيا ہے اور اس ک ...
مزید