کورونا وائرس کے وبائی مرض سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر
اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد، صحت کے شعبہ کی مدد، اور معاشرے کو کرونا وائرس جیسی وباؤں سے بچانے اور اس کے علاج کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ ہسپتال کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی میں توسیعی حصے کے طور پر کام شروع کیا گیا ہے کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 39
امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیرریکارڈ مدت میں مکمل
10-04-2020
امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیرریکارڈ مدت میں مکمل
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے جمعۃ المبارک 16 'شعبان 1441 ھ بمطابق 10 اپریل 2020 کو کربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیرمکمل کر لی ہے۔ یہ ...
مزید