حضرت علی(ع) کے صحابی جناب ’’اثیب یمانی‘‘ (رضي اللہ عنہ) المعروف بـ(صافي صفا) کے مزار کی ضریح مبارک کی ڈیزائننگ اور تیاری کا مکمل کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب سے وابستہ السقاء ورکشاپ کے ڈیزائنرز، ماہرین اور ہنرمندوں نے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ اور فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا ہے۔ یہ ضریح مبارک جدید اسلامی فن کا شاہکار ہے جو کہ عراقی ہنرمندوں کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کا اعلی نمونہ ہے اورالسقاء ورکشاپ کے ماہرین کی ان کاوشوں کا نتیجہ ہے جو وہ مقامی، وسائل افرادی قوت اور ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہوئے ہوئے اسلامی فن وثقافت کے احیاء اور اس میں جدت لانے کے لیے کر رہے ہیں۔
حضرت صافي صفا کے مزار کی ضریح مبارک کی تیاری اور تنصیب کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ اور شیعہ مزارات کے جنرل سیکرٹریٹ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بنا پر کیا گیا۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 12
مزید