روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی افقی توسیع
گزشتہ طاغوتی حکومت کا 9/اپریل/2003ء میں خاتمہ ہوا جس کے بعد سے کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد آئے روز بڑھ رہی ہے جبکہ تمام زائرین کو مراسم زیارت کی ادائیگی اور عبادت وغیرہ کے لیے ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ جگہ کی فراہمی روضہ مبارک کے ادارہ کی اولین ترجیح ہے، اسی طرح سے طاغوتی حکومت کے خاتمے کے بعد جب سے روضہ مبارک کا ادارہ شرعی ہاتھوں میں آیا ہے روضہ مبارک تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے آئے دن نئے نئے شعبے کھل رہے ہیں علمی، فکری، ثقافتی، تعلیمی، تعمیری، خدماتی، مالی، تنظیمی، طبی اور ناجانے کس کس میدان میں روضہ مبارک انتہائی ماہرانہ طریقے سے کام کر رہا ہے جس سے ناصرف زائرین کو مطلوبہ خدمات کی احسن طریقے سے فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے بلکہ ملک و عوام کی ترقی و خوشحالی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ لہذا زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے عبادت کی جگہ اور روضہ مبارک کے شعبوں کے لیے دفاتر کی جگہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روضہ مبارک میں توسیع ناگزیر ہو چکی تھی، اس توسیعی منصوبہ کو تیار کرنے اور دیوان وقف شیعی سے اس کی مںظوری اور مطلوبہ اموال کے حصول کے بعد کام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس منصوبہ نے روضہ مبارک میں 10000 مربع میٹر رقبہ کا اضافہ کیا ہے اور اس رقبہ میں بیسمنٹ اور اوپر دومنزلوں کی تعمیر سے یہ رقبہ 30000 مربع میٹر ہو گیا ہے کہ جو روضہ مبارک کی پرانی عمارت سے 250٪ زیادہ ہے۔ اس توسیعی منصوبہ کے ضمن میں ایک اور جو کام کیا گیا وہ زیر زمین پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنا اور اس کے اثرات سے روضہ مبارک کی عمارت کو محفوظ بنانا بھی ہے، اس کام کے لیے روضہ مبارک کی عمارت کے نیچے اور اردگرد کے قریبی ایریا میں جدید ترین آٹومیٹک واٹر پمپ نصب کیے گئے ہیں جو پانی کی سطح کو خاص مقدار سے بڑھنے نہیں دیتے اور پانی کو پائپ لائن کے ذریعے عمارت سے کافی فاصلے پر موجود کنووں میں ڈال دیتے ہیں۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 53
09-01-2017
11-06-2016
04-06-2016
مزید
منصوبہ کی تصاویر
تصویروں کی تعداد 589
مزید
منصوبہ کی ویڈیو
ویڈیو کلپس 1