روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے
روضہ مبارک کے صحن کے محراب نما ایوان
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن سے متصلہ دو منزلہ عمارت میں سے ہر منزل میں 57محراب نما ایوان(arch) ہیں جن کی مرمت اور ان میں نئی کاشی لگانا روضہ مبارک کی توسیع اور تعمیر کے منصوبہ کا اہم حصہ تھا۔ ان محراب نما ایوانوں اور ان سے متصلہ صحن میں دیکھائی دینے والی دیواروں کی مرمت اور ان پر نئی کربلائی کاشی (کاشانی ٹائلز) کی تنصیب کا کام دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا اور پرانی کاشی کو اکھاڑ کر دیواروں کی ضروری ترمیم و مرمت کے بعد نئی دیدہ زیب کربلائی کاشی لگا دی گئی۔ دونوں منزلوں میں تقریبا 10000مربع میٹر رقبہ میں کربلائی کاشی لگائی گئی۔ اس منصوبہ پر ابتدا سے آخر تک عراقی کمپنی (أرض القدس الهندسية للمقاولات الإنشائية) نے کام کیا جبکہ اس کی نگرانی اور سرپرستی کے فرائض روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے ادا کیے۔
منصوبہ کے بارے میں کچھ مزید
خبروں کی تعداد 21
24-12-2018
07-08-2018
02-09-2015
مزید
منصوبہ کی تصاویر
تصویروں کی تعداد 45
مزید